الفیض ویلفیئر سوسائٹی محبوب نگرکی جانب سے اردولیکس کی پانچ سال کی تکمیل پرمبارکباد

محبوب نگر 23 فبروری  (راست) الفیض ویلفیئر سوسائٹی محبوب نگر تلنگانہ کے  صدر جہانگیر بابا نے معروف آن لائن اردونیوزپورٹل  اردولیکس کی پانچ سال کی تکمیل پرانتظامیہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اردولیکس انتظامیہ نے خاص طورپر اردوزبان کے عوام کو بڑی راحت پہنچائی ہے اردو میں تازہ ترین منٹوں میں  خبریں قارئین تک پہنچانے کا بیڑہ اٹھایا ہے جو قابل تعریف وقابل ستائش ہے۔ اردولیکس نے پانچ سال کے کم  وقت میں عوام کے دلوں میں اپنا مقام پیدا کیا ہے۔ انھوں نے اردو لیکس کی پانچ سالہ نمایاں خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اسے وقت کی اہم ضرروت قرار دیا اوراردو لیکس کے بانی اور ایڈیٹر زیشان علی زاہد صاحب کو صحافت کے میدان میں تاریخی کارنامہ انجام دینے پر خاص مبارک باد پیش کی۔ انھوں نے اردو زبان کی خدمت پر ایڈیٹر ذیشان علی زاہد سے اظہارتشکرکرتے ہوئے کہا کہ
ان کی ادارت میں اردولیکس نے پانچ سال میں وہ مقام حاصل کرلیاہے جو لوگ پوری زندگی جستجو  کے باوجود حاصل نہیں کرپاتے۔