تلگودیشم سے ایل رمنا کونسل کے امیدوار _ پرچہ نامزدگی کے ادخال کا عمل ختم

حیدرآباد _ 23 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ میں دو قانون ساز کونسل کے گریجویٹ حلقوں کے انتخابات کے لئے آج سہ پہر پرچہ نامزدگی کے ادخال کا عمل مکمل ہوگیا ہے حیدرآباد۔رنگاریڈی۔ محبوب نگر حلقہ سے 60 سے زائد نامزدگیاں وصول ہوئیں ۔آج تلگودیشم کے ریاستی صدر ایل رمنا نے بھی پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ٹی آر ایس امیدوارہ کی حیثیت سے وانی دیوی ، بی جے پی امیدوار این رامچندر راو ،کانگریس سے جی چنا ریڈی نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا۔ قانون ساز کونسل کے گریجویٹ حلقہ میں 14مارچ کو  انتخابات ہونے والے ہیں ۔ 24فروری کو پرچہ نامزدگیوں کی جانچ کی جائے گی۔ 26فروری پرچہ نامزدگیوں سے دستبرداری کی آخری تاریخ ہے اور14مارچ کو صبح8بجے سے شام 4بجے تک دو گریجویٹ حلقوں  میں پولنگ ہوگی۔   17مارچ کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ ادھر ریاست کے ایک اور حلقہ گریجویٹ ورنگل۔ کھمم۔ نلگنڈہ میں  بی جے پی امیدوار پرمیندر ریڈی ،کانگریس سے راملو نائیک، تلنگانہ جناسمیتی سے پروفیسر کودنڈا رام اور دوسروں نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا۔ اس حلقہ سے ٹی آر ایس کے رکن کونسل پی راجیشورریڈی امیدوار ہیں۔ اس حلقہ میں کئی سیاسی جماعتیں اپنی قسمت آزمائی کررہے ہیں۔