March 03, 2021

تلنگانہ کے بودھن میں ایک ہی رہائشی پتہ پر 37 پاسپورٹ جاری _سب انسپکٹر کے ساتھ 8 افراد گرفتار

تلنگانہ کے بودھن میں ایک ہی رہائشی پتہ پر 37 پاسپورٹ جاری _سب انسپکٹر کے ساتھ 8 افراد گرفتار

حیدرآباد _ 24 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ کی سائبرآباد پولیس کمشنر سجانر نے بتایا کہ بودھن پاسپورٹ کیس کے سلسلے میں 8 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔  گرفتار ہونے والوں میں اسپیشل برانچ کا ایس آئی مللیش راؤ اور اے ایس آئی انیل کمار شامل ہیں۔ ہم تین دیگر ملزمان کی تلاش کر رہے ہیں جو فرار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بودھن میں 7 رہائش کے پتہ پر 72 پاسپورٹ حاصل کیے گئے ۔ ان میں سے 37  پاسپورٹ ایک ہی  رہائشی پتہ پر حاصل کئے گئے ۔ امیگریشن حکام نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ تین بنگلہ دیشی مسافروں کے پاسپورٹ مشکوک ہیں۔ یہ تمام جعلی دستاویزات کے ذریعے پاسپورٹ حاصل کئے تھے اور  بودھن سے دبئی جانے کی کوشش کررہے تھے ۔ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ اس معاملے کا مرکزی ملزم ، نٹائڈاس عرف سنجیب دتہ ہے جس  نے سب کو پاسپورٹ مہیا کیا تھا۔ دونوں پولیس اہلکاروں کو اس معاملے میں بغیر جانچ پڑتال کے پاسپورٹ جاری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔تحقیقات میں  انکشاف ہوا ہے کہ مرکزی ملزم ، نٹائڈاس نے ہر پاسپورٹ کے لئے 10،000 سے 30،000 روپے  لئے تھے۔  60 آدھار کارڈ مغربی بنگال سے لئے گئے ہیں۔ کمشنر پولیس نے بتایا ، 72 افراد میں سے جنہوں نے غیر قانونی طور پر پاسپورٹ حاصل کیے تھے ، ان میں سے 19 پہلے ہی ملک چھوڑ چکے ہیں۔