حیدرآباد میں اغوا اور عصمت ریزی کا ڈرامہ کرنے والی بی فارمیسی کی طالبہ نے خودکشی کرلی

حیدرآباد _12 فروری ( اردولیکس) حیدرآباد میں دو ہفتہ قبل آٹو ڈرائیور کی جانب سے اغوا کئے جانے اور اجتماعی عصمت ریزی ہونے کا ڈرامہ کرنے والی بی فارمیسی کی طالبہ نے خودکشی کرلی۔ 10 فروری کو گھٹکیسر علاقے میں بی فارمیسی سال دوم کی طالبہ نے اپنی ماں کی ڈانٹ سے بچنے کے لئے اس کا  اغوا اور عصمت ریزی ہونے کا ڈرامہ کرتے ہوئے پولیس اور میڈیا کو گمراہ کیا تھا لیکن پولیس کی تحقیقات میں طالبہ نے اعتراف کیا تھا کہ اس کا اغوا اور اجتماعی عصمت ریزی نہیں ہوئی ۔وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ گئی تھی اور گھر آنے میں تاخیر ہونے پر  ماں کی ڈانٹ سے بچنے کے لئے جھوٹی کہانی بنائی تھی۔ اس نے ماں کو آٹو ڈرائیور کی جانب سے اس کا اغوا کرنے اور اجتماعی عصمت ریزی کی کہانی سنائی۔لیکن اس کی ماں نے فوری پولیس کو اطلاع دی تھی اور پولیس نے طالبہ کو ایک سنسان مقام سے ہاسپٹل منتقل کردیا تھا اور کئی فراد کو گرفتار بھی کیا تھا ۔طالبہ نے پولیس کو بھی گمراہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن پولیس کی تفتیش میں طالبہ نے اعتراف کیا کہ اس نے فرضی کہانی بنائی تھی اس واقعہ کے بعد سے طالبہ اپنی دادی کے گھر مقیم تھی اس نے منگل کی رات گھر میں موجود دادی کے شوگر کے گولیاں بڑی مقدار میں کھا کر خودکشی کرلی۔