تلنگانہ میں چھٹویں اور آٹھویں کی کلاسس شروع_ پہلے دن 10 فیصد حاضری

حیدرآباد 24 فروری (اردولیکس) تلنگانہ میں چھٹویں اور آٹھویں جماعتوں کی کلاسس کا آغاز آج سے کوویڈ قواعد کے مطابق ہوگیا ہے۔آج پہلے دن عادل آباد ضلع کو چھوڑ کر ریاست کے باقی 32 اضلاع میں 70 تا 80 فیصد سرکاری اسکول کی کشادگی عمل میں آئی۔ لیکن ان اسکولس میں صرف 10 فیصد طلبہ حاضر ہوئے۔والے طلبہ نے اپنے ساتھ اپنے والدین سے اجازت نامہ لایاجس کے بعد ہی ان کو کلاسس میں کوویڈ پروٹوکول کے مطابق شرکت کی اجازت دی گئی۔یہ کلاسس یکم مارچ تک جاری رہیں گی۔سرکاری اور پرائیویٹ اسکولس کو جراثیم سے پاک بنانے کے اقدامات کئے گئے۔تمام طلبہ کے لئے ماسک پہننے کو لازمی بنایاگیا۔ساتھ ہی کلاسس میں سماجی فاصلہ کو یقینی بنایاگیا۔ایسے طلبہ جنہوں نے شخصی طورپر کلاس روم میں تعلیم حاصل کرنے سے معذوری کا اظہار کیا تھا ان کے لئے آن لائن کلاسس کا عمل جاری ہے۔کلاس رومس میں طلبہ کی محدود تعداد کو اجازت دی گئی ہے