جمعہ 26 فروری کو بھارت بند

حیدرآباد_ 24 فروری ( اردولیکس) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف جمعہ کو بھارت بند منانے کا کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس نے اعلان کیا ہے  26 فروری کو بھارت بند کی اپیل پر ٹریڈ یونینوں نے بھی حمایت حاصل کی۔ آل انڈیا ٹرانسپورٹرس ویلفیئر ایسوسی ایشن  نے بھی اس کی مکمل حمایت کی ہے۔ اسوسی ایشن کے صدر مہیندر آریا نے کہا کہ ریاستی سطح کے موٹرسٹس ایسوسی ایشن اس بند کی حمایت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ایک دن بند کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے نئے متعارف ہونے والے ای وے بل کی دفعات کو بھی منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی جانی چاہئے .. ملک بھر میں قیمتیں ایک جیسی ہونی چاہیے