غیر مسلم عاشق کی دھوکہ دہی کے بعد مسلم لڑکی نےکاٹ لیا گلہ _ تلنگانہ میں ضمیر کو جھنجھوڑنے والا واقعہ

ایم اے ماجد کی رپورٹ 

کاماریڈی _ 24 ،فروری ( اردولیکس) تلنگانہ میں انتہائی افسوسناک اور ضمیر کو جھنجھوڑنے والے ایک واقعہ میں ایک  مسلم لڑکی نے  غیر مسلم عاشق کی دھوکہ دہی اور شادی سے انکار  کے بعد گلہ کاٹ کر خودکشی کرلی۔یہ واقعہ کاماریڈی ضلع کے بھکنور منڈل کے ایک گاوں میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق  20 سالہ افسانہ بیگم ایک کمپنی میں ملازمت کرتا تھا اس دوران اس کی ملاقات وینکٹ سوامی نامی نوجوان سے ہوئی اور ان  دونوں میں محبت ہوگئی ۔ اور یہ دونوں چند دن قبل گھر سے فرار ہوگئے تھے ۔ تاہم لڑکی یہ جان کر گھر واپس لوٹ آئی کہ اس شخص کی شادی ہوگئی ہے۔ جس کے بعد مایوسی کے عالم میں اس نے آج اپنا گلہ کاٹ کر خودکشی کرلی۔اس واقعہ پر راجم پیٹ پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے