دنیا کے سب‌سے بڑے اسٹیڈیم‌کا گجرات کے احمد آباد میں صدر جمہوریہ کے ہاتھوں افتتاح

نئی دہلی 24 فروری (اردولیکس)‌صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے آج گجرات کے احمد آباد میں دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کا جواب ’نریندر مودی اسٹیڈیم‘ کے نام سے جانا جائے گا ، کا رسمی افتاح‌کیا ۔اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر مملکت برائے کھیل کرن رجیجو بھی موجود تھے۔ آج سے ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین موجودہ سیریز کا تیسرا ٹسٹ اسی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ 2016 میں جب اس اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے لئے مسمار کیا گیا تھا ، تو اس میں 54،000 شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔