حیدرآباد میں بھیانک حادثہ۔حاملہ خاتون ہلاک شوہر زخمی

حیدرآباد 24 فروری (اردولیکس)‌حیدرآباد کے مصروف ترین حمایت نگر جنکشن کے پاس  آج ہوئے سڑک حادثہ میں حاملہ خاتون ہلاک اور اسکا شوہر زخمی ہوگیا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب شوہر بیوی طبی معائنہ کے بعد موٹر سائیکل پر گھر لوٹ رہے تھے کہ انکی گاڑی کو آر ٹی بس نے ٹکر دےدی جسکے نتیجے میں وہ دونوں گرپڑے اور خاتون اسی بس کے ٹائر کی زد میں آکر ہلاک ہو گئی۔ مہلوک خاتون کی شناخت شالینی کے طور پر کی گئی ہے۔ اس حادثہ میں شوہر زخمی ہوگیا۔ نارائن گوڑہ پولیس نے بس ڈرائیور کے خلاف کیس درج کرلیا۔