امریکہ میں 6 پیروں والے عجیب وغریب کتے کی پیدائش

نئی دہلی 24 فروری (اردولیکس/ایجنسیز)امریکہ میں ایک کتیا نے 6 پیروں اور 2 دم والے عجیب الخلقت بچے کو جنم دیا ہے۔ چار دن پہلے کتیا نے اس طرح کے بچے کو جنم دیا۔ یہ کتا آسٹریلیائی شیپرڈ مکس نسل کا ہے۔ امریکی ریاست اوکلاہوما میں پیدا اس عجیب و غریب کتے کو دیکھ کر لوگ حیران ہیں اور اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔