ٹی ایس لاسیٹ اورپی جی ایل سیٹ کیلئے درخواستیں داخل کرنے کی تواریخ کا اعلان

حیدرآباد 25 فروری (اردولیکس) ایل ایل بی، ایل ایل ایم میں داخلوں کیلئے لا سیٹ ، پی جی ایل سیٹ امتحانات ماہ اگست میں منعقد ہوں گے۔ ہائیرایجوکیشن کونسل کے مطابق 24 مارچ کو نوٹفکیشن جاری کیا جائے گا اور26 مارچ سے 26 مئی تک آن لائن درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔20 جولائی سے ہال ٹکٹس ڈاون لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔اس مرتبہ بھی لاسیٹ، پی جی ایل سیٹ کے انعقاد کی ذمہ داری عثمانیہ یونیورسٹی نے لی ہے۔