تارک راما راو نے کیا رات دیر گئے اچانک حیدرآباد میں دورہ

تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم نسق کے تارک راما راو نے رات دیر گئے اچانک شہر کا دورہ کیا۔ ان کے ساتھ سرکاری عہدیدار بھی موجود تھے۔ کے ٹی آر نے اپنا دورہ رات 11 بجے شروع کیا جو رات ڈھائی بجے تک جاری رہا۔ انھوں نے اس مقام کا بھی معائینہ کیا جہاں 9 سالہ لڑکی رمیا کی سڑک حادثہ میں زخمی ہوئی تھی۔ کے ٹی آر نے سڑکوں کی مرمت کے کاموں کا بھی معائینہ کیا۔