تلنگانہ کے عادل آباد میں ایک سیٹ کیلئے 131 نے لکھا امتحان

عادل آباد 25 فروری (اردولیکس) متحدہ ضلع عادل آباد کے کاغذ نگر میں جواہرنوودیہ دیالیہ میں نویں جماعت میں داخلہ کیلئے منعقدہ اہلیتی ٹیسٹ میں 131 طلباء نے شرکت کی۔ یہاں ایک نشست کیلئے اہلیتی امتحان منعقد کیا جس کیلئے 294 امیدواروں نے درخواستیں داخل کی تھیں۔ یہ بات پرنسپل چکرا پانی نے بتائی۔ انھوں نے کہا کہ کووڈ قواعد پرعمل آوری کرتے ہوئے یہ امتحان منعقد کیا گیا۔