شمالی کشمیرمیں برڈ فلو کی تصدیق

نئی دہلی 25 فروری (اردولیکس) شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں مردہ کووں میں برڈ فلو کی تصدیق ہوئی ہے۔ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران جنوبی کشمیر کے اننت ناگ اور شوپیاں ضلعوں کے علاوہ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بھی برڈ فلو کی تصدیق ہوئی ہے۔
ضلع انتظامیہ نے برڈ فلو کیسوں کی تصدیق کے فوراً بعد اس فلو کو پھیلنے سے روکنے کے لئے احتیاطی اقدامات کا اعلان کیا ہے اورمردہ کووں کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے۔