مہاراشٹرا ایک ہی ہاسٹل کے 229 طلباء کورونا سے متاثر

photo immagine

ممبئی 25 فروری (اردولیکس) ریاست مہاراشٹرا میں کورونا کے کیسس میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع واشیم کے ایک ہاسٹل میں مقیم 229 طلباء اورعملہ کے تین ارکان کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔ بیشتر طلباء کا تعلق امراوتی اورایوت مال اضلاع سے بتایا گیا ہے۔ اس علاقہ کو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔ یہاں یہ ذکربے جانہ ہوگا کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹرا میں کورونا کے 8 ہزارکیسس درج ہوئے ہیں حکومت کی جانب سے کووڈ قواعد پرعدم عمل آوری پرسخت کاروائی کا انتباہ دیا گیا ہے۔