رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار نے کورونا کا دوسرا ٹیکہ بھی لے لیا

جگتیال _25 فروری ( اردو لیکس) ٹی آر ایس پارٹی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر سجنے کمار نے آج کورونا وائرس کے ٹیکہ کی دوسری خوراک بھی لے لی۔ڈاکٹر سنجے کمار تلنگانہ میں کورونا کا ٹیکہ لینے والے پہلے رکن اسمبلی بن گئے ہیں  وہ پیشہ سے امراض چشم کے ماہر ڈاکٹر ہیں وہ جگتیال اسمبلی حلقہ سے ٹی آر ایس کی نمایندگی کرتے ہیں اور جگتیال میں ان کا خود کا ایک ہاسپٹل ہے 25 جنوری کو ڈاکٹر سنجے نے پہلا ٹیکہ لیا تھا اور آج جگتیال کے سرکاری اسپتال میں دوسری خوراک بھی لے لی۔ٹیکہ لینے کے بعد رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار نے کہا کہ ٹیکہ لینے سے کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔ہر ایک کو ٹیکہ لینے کی ضرورت ہے