آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کا جمعہ کو دورہ عادل آباد

عادل آباد _ 25 ،فروری ( اردولیکس) آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کل جمعہ کو عادل آباد ضلع کا دورہ کریں گے۔ موہن بھاگوت ضلع کے گڈی ہاٹنور منڈل  کے  لنگا پور کا دورہ کرتے ہوئے کسانوں سے ملاقات کریں گے ۔ آر ایس ایس کے سربراہ اس موقع پر روایتی طریقہ سے کاشت کرنے والے کسانوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔عادل آباد کی رضاکارانہ تنظیم ایکالویہ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام انتظامات کئے جارہے ہیں۔