تامل ناڈو میں نویں، دسویں اور گیارہویں کے امتحانات منسوخ _ تمام طلباء کامیاب

چنائی _ 25 ،فروری ( اردولیکس) تامل ناڈو حکومت نے نویں، دسویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات کو منسوخ کردیا ہے اس سلسلے میں  تمل ناڈو کے چیف منسٹر پلانی سوامی نے  اسمبلی میں اعلان کیا کہ کورونا وائرس کے دوبارہ شروع ہونےکی وجہ سےنویں، دسویں اور 11 ویں کلاس کے امتحانات منسوخ کردیئے جائیں گے۔ فیصلے کے مطابق مذکورہ بالا کلاسوں کے طلبہ کو 2020-21 تعلیمی سال میں بغیر کسی امتحانات کے اگلی کلاس میں ترقی دی جائے گی۔ گذشتہ سال بھی طلبہ کو کورونا کی وجہ سے بغیر کسی امتحان کے ترقی دی گئی تھی۔

پلانی سوامی نے کہا کہ نویں ، دسویں اور 11 ویں جماعت کے امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ طلباء کے والدین  اور اساتذہ کی متعدد درخواستوں کی وجہ سے کیا گیا ۔ اس سال کوویڈ ۔19 کی وجہ سے طلبا کو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی لئے حکومت نے امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔