رکن کونسل کویتا کے قافلے میں شامل کاریں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں

جگتیال _ 25 فروری ( اردولیکس) ٹی آر  ایس رکن کونسل  کویتا کے  قافلہ میں شامل چند کار ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔بتایا جاتا ہے کہ کویتا آج جگتیال ضلع کے کونڈاگٹٹو مندر کے درشن کے بعد   رائیکل جا رہی تھی کہ ملیال منڈل   کے راجارام گاؤں کے قریب رکن اسمبلی روی شنکر کی کار  کو قافلے میں شامل ایک کار نے ٹکر دے دی جس کے ساتھ قافلے میں شامل دیگر پانچ کاریں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔تاہم اس حادثہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے البتہ کاروں کو معمولی نقصان پہنچا۔ بتایا جاتا ہے کہ کویتا کی کار قافلے میں سامنے تھی