قاری احمد علی فلاحی صاحب کی 11 مارچ کو کریم نگر میں آمد۔

کریم نگر: حافظ سید رضوان اشرفی فلاحی ناظم مدرسہ اسلامیہ فیض ابرار گودام گڈہ کریمنگر تلنگانہ کی اطلاع کے مطابق 11مارچ 2021 بروز جمعرات ہندوستان کی مشہور ومعروف شخصیت عظیم مبلغ حضرت محترم مولانا قاری جناب احمد علی صاحب فلاحی مہتمم فیض سلیمانی گجرات کی کریمنگر آمد متوقع ہے۔ اس موقع پر مہمان عالم دین قاری احمد علی فلاحی صاحب ین ین گارڈن اشوک نگر میں عظیم الشان جلسہ سے خطاب کرینگے۔حافظ سید رضوان نے بتایا کہ بعد نماز عشاء جلسہ مقرر ہے۔اور فوری بعد مدرسے کے چند طلباء کو حفظ کی سند دی جائی گی۔مزید تفصیلات کے لیئے ناظم مدرسہ حافظ سید رضوان اشرفی فلاحی سے فون یا واٹس اپ پر رابطہ کریں *9700358692*۔