یوسف پٹھان نے کرکٹ سے مکمل طور پر سبکدوش ہونے کا کیا اعلان

نئی دہلی _ 26 فروری ( اردولیکس) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یوسف پٹھان نے جمعہ کے روز کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے سبکدوشی کا اعلان کیا۔ یوسف جو سابق ہندوستانی کرکٹر عرفان پٹھان کے بڑے بھائی ہیں دو بار ورلڈ کپ فاتح ہیں۔ یوسف نے کولکتہ نائٹ رائڈرس کے ساتھ دو بار – 2012 ، 2014 میں اور ایک بار 2008 میں راجستھان رائلز کے ساتھ انڈین پریمیر لیگ بھی جیتا تھا۔ یوسف پٹھان نے ٹیوٹر پر ایک پوسٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ “میں اپنے اہل خانہ ، دوستوں ، مداحوں ، ٹیموں ، کوچوں اور پورے ملک کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔