جانئیے مرغے کی گرفتاری کا سچ

جگتیال_ 26 فروری ( اردولیکس)تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں ایک مرغے کو گرفتارکرنے کی اطلاعات عام ہونے کے بعد پولیس نے اس سلسلے میں وضاحت پیش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویلگاٹور منڈل‌کے‌کونڈہ پور سے تعلق رکھنے‌والا ستیہ مرغوں کی لڑائی میں حصہ لیا کرتا تھا، وہ مرغے کو لڑائی کیلیے تیار کرنے اس‌کے پنجوں میں چھوٹی روایتی بلیڈ باندھ رہا تھا، مرغا باندھنے‌نہیں دے رہا تھا کہ اچانک وہ بلیڈ جسے کوڑی کتی کہتے ہیں اسکے پرایویٹ پارٹ میں چبھ گئی جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگیا‌تھا، ‌کل‌اسکی علاج ‌موت ہوگئی۔ پولیس نے‌اس‌معاملے‌میں‌‌دیگر ملزمین کو گرفتارکرلیا اورمرغے کو بھی پولیس اسٹیشن لایا گیا جس کے ساتھ ہی میڈیا میں یہ خبروائرل ہوگئی کہ پولیس نے مرغ کے خلاف کیس درج کرکے اسے گرفتارکرلیاہے۔اس خبرکا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گولا پلی پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر جیون نے وضاحت  کی کہ مرغے کو گرفتارنہیں کیا گیا اورنہ ہی اسے حراست میں لیا گیا ہے بلکہ اسے بحفاظت پولٹری فارم کے حوالے کردیا گیا۔