بریکنگ نیوز _ پانچ ریاستوں کے انتخابات کا شیڈول جاری

نئی دہلی _26 فروری ( اردولیکس) مرکزی الیکشن کمیشن نے چار ریاستوں مغربی بنگال، کیرالا، تامل ناڈو، آسام اور پڈوچیری کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے الیکشن کمشنر سنیل ارورا نے کہا کہ مغربی بنگال اسمبلی کی 294 نشستوں کے لئے 8 مرحلہ میں، تامل ناڈو اسمبلی کی 234 نشستوں پر 6 اپریل کو ایک مرحلہ میں، کیرالااسمبلی کی 140 نشستوں کےانتخابات 6 ! اپریل کوایک مرحلہ میں، آسام کی 126 رکنی اسمبلی کے تین مرحلوں میں پہلا 27 مارچ، اور پڈوچیری اسمبلی کی 30 نشستوں پر ایک مرحلہ میں انتخابات منعقد ہوں گے  اور 2 مئی کو نتائج جاری کئے جائیں گے۔

مغربی بنگال کے انتخابات – 8 مراحل

پہلا مرحلہ ۔30 اسمبلی نشستیں
انتخابات کی تاریخ ۔27 مارچ

دوسرا مرحلہ ۔30 اسمبلی نشستیں
انتخابات کی تاریخ – یکم اپریل

تیسرا مرحلہ۔ 31 اسمبلی نشستیں
انتخابات کی تاریخ۔ 6 اپریل

چوتھا مرحلہ۔ 44 اسمبلی نشستیں
انتخابات کی تاریخ۔ 10 اپریل

5 واں مرحلہ۔ 45 اسمبلی نشستیں
انتخابات کی تاریخ۔ 17 اپریل

چھٹا مرحلہ۔ 43 اسمبلی نشستیں
انتخابات کی تاریخ ۔22 اپریل

7 واں مرحلہ۔ اسمبلی کی 36 نشستیں
انتخابات کی تاریخ 26 اپریل

آٹھویں مرحلہ۔ 35 اسمبلی نشستیں
انتخابات کی تاریخ- 29 اپریل