ریلائنس جیو کا ایک اور دھماکہ _ فون خریدنے پر ان لمیٹڈ کالنگ

حیدرآباد _26 فروری ( اردولیکس) ریلائنس جیو نے  صارفین کیلئے  جیو فون2021 آفر پلان متعارف کیا ہے  جس میں  صارف کو 1999 روپے ادا کرتے ہوئے جیو فون خریدنے پر  2 سال تک ان لمیٹڈ کالنگ کے ساتھ 2 جی بی ماہانہ  ڈیٹا بھی ملے گا ۔ دوسرے پلان 1499 روپے کا ہے جس میں صارفین کو جیو فون کے ساتھ ایک سال تک کی ان لمیٹڈ کالنگ کے ساتھ 2 جی بی ماہانہ  ڈیٹا بھی ملے گا۔ اسی طرح ریلائنس جیو کے موجودہ صارفین کے لئے 749 روپے پر ایک سال ان لمیٹڈ کالنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے کمپنی نے بتایا کہ یہ پلان یکم مارچ سے شروع ہوگا۔