جموں وکشمیر میں دنیا کا سب سے اونچا ریلوے برج

نئی دہلی _ 26 فروری ( اردولیکس) جموں وکشمیر میں دریائے چناب کے اوپر دنیا کا سب سے اونچا ریلوے برج  تعمیر کیا جارہا ہے۔ مرکزی وزیر پیوش گوئل نے ٹویٹر پر اس برج کی تصویر پوسٹ کی اور بتایا کہ یہ برج  ہندوستانی انجینئرنگ کی عظمت کو ظاہر کرے گا  اور یہ ہندوستانی ریلوے کی تعمیر میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ یہ برج پیرس کے ایفل ٹاور سے اونچا ہوگا جس کی اونچائی 359 میٹر ہوگی جبکہ  ایفل ٹاور کی اونچائی 324 میٹر  ہے اور اسٹیل سے بنایا جا رہا ہے۔ برج  کی کل لمبائی 1،315 میٹر ہے ۔اس برج کی لاگت 1،250 کروڑ ہے۔ یہ برج   ادھم پور-سرینگر-بارہمولہ ریلوے لائن (111 کلومیٹر) پر تعمیر کیا جارہا ہے ، مارچ میں یہ اس کا افتتاح ہوگا۔ یہ جموں و کشمیر میں دریائے چناب پر بکل اور کوری کے درمیان واقع ہے۔