کلاس روم میں خاتون ٹیچر پر قاتلانہ حملہ

حیدرآباد _27 فروری ( اردولیکس) کلاس روم میں خاتون ٹیچر پر قاتلانہ حملہ ہوا۔حملہ کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ اس کا شوہر تھا یہ افسوسناک واقعہ آندھراپردیش کے ضلع مغربی گوداوری میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق مغربی گوداوری ضلع کے سنگوڈیان پیٹ منڈل پریشد اسکول میں ناگالکشمی نامی ٹیچر خدمات انجام دیتی ہے وہ معمول کے مطابق کلاس میں بچوں کو تعلیم دے رہی تھی کہ اس کے شوہر درگا پرساد اچانک کلاس روم میں داخل ہوا اور ناگالکشمی کے بال پکڑ کر اسے نیچے گرا دیا بعد ازاں چاقو سے دیوانہ وار کردیا اس دوران کلاس روم میں موجود بچوں نے چینخ وپکار شروع کردی۔جس پر دیگر کلاسس کے طلبہ اور اساتذہ اور ہیڈماسٹر وہاں پہنچ گئے اور درگا پرساد کو پکڑ لیا۔اور پولیس کے حوالے کردیا۔ناگالکشمی کو شدید زخمی حالت میں ہاسپٹل منتقل کردیا۔جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے  ، نارائن پورم گاؤں کے ناگالکشمی کی شادی جنگاریڈی گوڈم منڈل  کے   درگاپراساد سے 2016 میں ہوئی تھی۔ ان کی ایک تین سالہ بیٹی ہے۔ شوہر اور بیوی کے درمیان کچھ عرصے سے جھگڑا چل رہا تھا ۔ ناگالکشمی نے شوہر کے خلاف جہیز ہراسانی کا کیس درج کروایا تھا۔