تلنگانہ

حیدرآباد میں فارمولا ون ریس۔ ٹینک بنڈ کے آس پاس سفرنہ کرنے گاڑی سواروں کو مشورہ

حیدرآباد: فارمولا ون ای ریس آج شہر حیدرآباد میں شروع ہورہی ہے۔فیڈریشن آف انٹر نیشنل آٹو موبائیل کی جانب سے ان مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ فارمولا ای ریس قبل ازیں بیجنگ‘جنوبی کوریا‘ کے دارالحکومت کے سیول شہر میں منعقد ہوچکی ہیں۔ ریس کے پیش نظرحیسن ساگراوراس کے آس پاس کے علاقوں میں ٹریفک تحدیدات عائد کی گئی ہیں۔

2.8 کیلو میٹر تک بنائے گئے خصوصی سرکٹ پر 11 ٹیموں کے 22 ریسرس ان مقابلوں میں حصہ لیں گے تقریبآ 21 ہزار افراد ریس کا مشاہدہ کریں گے۔ اس کے پیش نظر این ٹی آر مارگ‘ سکرٹیریٹ‘ منٹ کمپاونڈ اور تلگو تلی فلائی اوور کے آس پاس کے علاقو ں کو پولیس نے مکمل طورپر بند کردیا۔

 

پرنسپل سکریٹری بلدی نظم و نسق اروند کمار نے کہا ہے کہ اگر ممکن ہو تو فارمولہ ای ریس سے متعلقہ ٹریفک پابندیوں کے پیش نظر آج وسطی حیدرآباد (حسین ساگر کے 5 کلومیٹر کے دائرے میں کوئی بھی سڑک) کے ارد گرد سفر کرنے سے اجتناب کریں۔ انھوں نے شہریوں سے خواہش کی ہے کہ وہ تعاون کریں۔ اس سلسلے میں اروند کمارنے ٹویٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button