تملناڈومیں 11 نئے میڈیکل کالجوں کو منظوری

نئی دہلی 27 فروری (اردولیکس) وزیراعظم نریندرمودی نے کہاکہ طب کے شعبہ میں تملناڈو کا کافی نام ہے اور ریاست کے لئے مرکز نے گیارہ نئے میڈیکل کالجوں کو منظوری دی ہے مسٹری مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ڈاکٹر ایم جی آر میڈیکل یونیورسٹی کی 33ویں تقسیم اسناد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ میڈیکل کالج ان اضلاع میں شروع کئے جائیں گے اور مرکزی حکومت ہر ایک کالج کو دو ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی مدد دستیاب کرائے گی۔