کورونا ویکسین کے دو ٹیکے لینے کے بعد بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پداپلی _27 فروری ( اردولیکس) پداپلی ضلع میں ایک سرکاری ہاسپٹل کا ایک  ملازم کورونا وائرس کے دو ٹیکے لینے کے بعد بھی کورونا وائرس سے  متاثر ہوگیا۔گوداوری کھنی ہاسپٹل کے بلڈ بینک میں کام کرنے والے ملازم نے کورونا ویکسین گزشتہ ماہ کی 18 تاریخ کو لی تھی اور دوسری خوراک اس ماہ کی 18 تاریخ کو دی گئی تھی اس کے بعد اس ملازم میں کورونا وائرس کی علامات دیکھی گئی۔بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ ملازم کی سونگھنے کی صلاحیت ختم ہوگئی تھی جس پر اس نے کورونا ٹیسٹ کرایا جس میں وہ کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا۔اس کی بیوی بھی کورونا سے متاثر ہوگئی ہے اسی طرح ضلع کے راما گنڈم این ٹی پی سی میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے  مینیجر بھی کوروناوائرس سےمتاثرہوگئےہیں بینک منیجر کے کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے بینک بند کردیا گیا ۔ اسی طرح بینک کے تمام ملازمین کے طبی معائنے کروائے جارہے ہیں ۔