بکری کی بلی دینا پڑا مہنگا۔پولیس عہدیدارمعطل، کیس درج

بھوپال 27 فروری (اردولیکس) ریاست راجستھان میں بکری کی بلی دینے پرایک پولیس عہدیدارکو معطل کردیا گیا اوران کے خلاف کیس درج کرکے تحقیقات کی ہدایت دے دی گئی۔ضلع کوٹا کے ڈیولی۔ مانجھی پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاوز آفیسربھنورسنگھ نے حال ہی میں رخصت حاصل کرتے ہوئے اپنے پوترے کے بال نکالنے کی تقریب ایک مندرمیں منعقد کی۔ اس موقع پرانھوں نے بکری کی بلی دی اوراس کا ویڈیوبنا کرسوشیل میڈیا پراپ لوڈ کیا جووائرل ہوگیا۔ رورل ایس پی نے اس واقعہ کی تحقیقات کی ہدایت دے دی اوراسٹیشن ہاوز آفیسرکو معطل کردیا گیا۔