اسکول میں شراب نوشی اور قمار بازی _ تلنگانہ میں 6 سرکاری ٹیچرس اور ایم ای او معطل

حیدرآباد  _ 27 فروری ( اردولیکس) اسکول میں شراب نوشی کرتے ہوئے قمار بازی کرنے والے 6 سرکاری ٹیچرس اور ایک منڈل ایجوکیشن آفیسر کو معطل کردیا گیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں پیش آیا۔ٹیچرس کی اسکول میں شراب نوشی کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ تعلیم کے آر جے ڈی نے چھ اساتذہ اور ایک ایم ای او کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں تفصیلات کے مطابق عادل آباد ضلع کے بیلہ زیڈ پی ایچ ایس ہیڈ ماسٹر کے نرسھلو جو بیلہ  ، تانسی ، بھیم پور کے  منڈل ایجوکیشنل آفیسر بھی ہیں نے  حال ہی میں  بیلہ اسکول میں ، چیپرا زیڈ پی ایچ ایس کے ہیڈ ماسٹر جی پی جینیشور ، بیلا زیڈ پی ایچ اسکول اسسٹنٹ سون راؤ ، اپر پرائمری  اسکول اسسٹنٹ ٹی نرسمہا سوامی ، اور دیگر تین ٹیچرس سرسنا ،دیوا راو اور اننت راو کے ساتھ شراب نوشی اور  قمار بازی کی تھی ۔ اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ڈی ٹی ایف نے اس کی واقعہ کی آر جے ڈی کے ساتھ کمشنر آف ایجوکیشن کو شکایت درج کروائی۔ ورنگل آر جے ڈی نے اس معاملے کا سنجیدہ نوٹ لیا اور آر جے ڈی لنگیا نے اس واقعہ میں ملوث 7 ملازمین کو ڈیوٹی سے معطل کردیا۔