کمرشیل بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی میں 31 مارچ تک توسیع

نئی دہلی 27 فروری (اردولیکس) شہری ہوابازی کے ڈائرکٹریٹ جنرل نے بین الاقوامی کمرشیل مسافر پروازوں کی خدمات کی معطلی میں 31 مارچ تک توسیع کردی ہے۔ یہ پروازیں ملک میں کووڈ انیس وبا کے تناظر میں پچھلے سال 23 مارچ کو معطل کی گئی تھیں، البتہ بین الاقوامی شیڈولڈ پروازوں کو، اہل اتھارٹی کی طرف سے کچھ منتخبہ راستوں پر الگ الگ کیسز کے تحت اجازت دی جاسکتی ہے۔ یہ پابندی مال بردار پروازوں اور خاص طور پر DGCA کی طرف سے منظور شدہ پروازوں پر عائد نہیں ہوگی۔ اِس پابندی کے دوران خصوصی بین الاقوامی پروازوں کو وندے بھارت مشن کے تحت پچھلے سال مئی سے اور کچھ چنندہ ملکوں کے ساتھ دو طرفہ ایئر ببل انتظامات کے تحت پچھلے سال جولائی سے اجازت دی گئی ہے۔