آندھراپردیش میں ایرپورٹ پر کہرکی چادر۔ طیاروں کی لینڈنگ میں مشکلات

گناورم 27 فروری (اردولیکس) آندھراپردیش کے گناورم ایرپورٹ پرکہر کی گھنی چادر کے ہونے کے سبب طیاروں کی لینڈنگ میں مشکلات ہوئیں۔ لینڈنگ کیلئے اجازت نہ ملنے پر طیاروں نے فضا میں ہی چکر لگائے۔67مسافرین کے ساتھ اسپائس جیٹ کا طیارہ بنگالورو سے گناورم پہنچا تاہم ایرپورٹ پر کہر کی وجہ سے اس طیارہ کو لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی جس کے نتیجہ میں پائلٹ طیارہ کو ایرپورٹ کے اطراف چکرلگانے پر مجبور ہوگیا۔اسی طرح قومی دارالحکومت دہلی سے گناورم پہنچے ایرانڈیا کے طیارہ کو بھی لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی تقریبا ایک گھنٹہ تک فضا ہی میں چکرلگانے کے بعد ایرپورٹ پر ان کو لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔