چیف منسٹرکرناٹک 78 برس کے ہوگئے۔ مودی نے دی مبارکباد

نئی دہلی 27 فروری (اردولیکس) وزیر اعظم نریندر مودی نے کرناٹک کے چیف منسٹر بی ایس یدی یوراپا کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش دی۔ وہ78 سال کے ہو گئے ہیں۔ انھوں نے مبارکبادی کا ٹویٹرپیغام روانہ کرتے ہوئے کہا کہ یدیورپا جی ہمارے سب سے تجربہ کار لیڈروں میں سے ہیں جنھوں نے کسانوں کی فلاح و بہبود اور غریبوں کو بااختیار بنانے کے لئے اپنی زندگی وقف کی ہے۔ ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کے لئے دعا گو ہوں۔