کشمیر، جوانوں کوہیلی کاپٹرسے بھجوایا جائے گا گھر

file photo

نئی دہلی 27 فروری (اردولیکس) جموں کشمیرمیں پلوامہ جیسے دہشت گرد حملہ کوروکنےکیلئے مرکز نےایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ کشمیرمیں برسرخدمت سی آرپی ایف جوانوں کو چھٹی پرگھرجانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ ان جوانوں کواب سڑک کے بجائے ہیلی کاپٹرسے ان کے آبائی مقامات تک پہنچایا جائے گا۔ اس سلسلے میں وزارت داخلہ کی جانب سے احکامات جاری کردئیے گئے۔