آندھراپردیش کے بعض مقامات پر زلزلوں کے جھٹکے


وجے واڑہ _ 27 فروری ( اردولیکس)آندھراپردیش کے بعض علاقوں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔یہ جھٹکے آج صبح 5بجکر 10منٹ پر کچھ سکنڈس کے لئے محسوس کئے گئے۔ان ہلکے زلزلوں کے ساتھ ہی لوگ نیند سے بیدار ہوگئے اور اپنی جان بچانے کے لئے گھروں سے نکل پڑے۔امراوتی کے تُلورو اور تالی کونڈہ منڈل کے بعض مواضعات میں یہ جھٹکے محسوس کئے گئے۔مقامی افراد نے بتایا کہ زورداور آوازیں بھی زمین سے آئیں جس سے وہ کافی پریشان ہوگئے۔کئی افرادنے گھروں سے باہر نکل کر اپنے رشتہ داروں کو فون کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی۔مقامی افراد نے اس بات کی اطلاع عہدیداروں کو دی۔بعض افراد نے کہا کہ زوردارآوازوں کے ساتھ یہ جھٹکے دس سکنڈ کیلئے محسوس کئے گئے۔امراوتی سسمک زون تین میں آتا ہے۔زلزلوں کی پیمائش کرنے والے محکمہ نے ہنوز اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا پھر گھروں کو کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے