خانگی تعلیمی اداروں کی جائنٹ ایکشن کمیٹی کی رکن کونسل کویتا سے نمائندگی

 

حیرآباد۔27؍فروری(پریس ریلیز) پرائیویٹ اسٹیٹی ٹیوشنس جائنٹ ایکشن کمیٹی (پی آئی جے اے سی ) کے ایک وفد نے سینئر ٹی آر ایس قائد و سابق چیرمین مائناریٹی کمیشن عابد رسول خان کی زیر قیادت ٹی آر ایس رکن قانون ساز کونسل و دختر چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ سے ان کی حیدرآباد قیامگاہ پر ملاقات کرتے ہوئے خانگی اسکولوں کو درپیش مختلف مسائل سے واقف کروایا۔ محترمہ کویتا نے ان کے مسائل کی بغور سماعت کی ان کی عاجلانہ یکسوئی کا تیقن دیا ۔ کویتا نے محکمہ تعلیم کے ڈی ایس ای کو کال کرتے ہوئے خانگی اسکولوں کے افکارات سے واقف کروایا اور فوری وفد کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت دی۔ وفد نے محترمہ کویتا کو ایک میمورنڈم پیش کیاجس میں مختلف مسائل کا تذکرہ کیا گیا۔ میمورنڈم میں ذکر کئے گئے حل طلب مسائل میں اسکولوں کے ای ٹی آر رینیولس، ایم این آر سے استثنیٰ، ڈی سی ای بی فیس کی بعد از ادائیگی، این او سی ضوابط میں نرمی کے علاوہ ٹیکس میں چھوٹ و دیگر نکات شامل ہیں۔ رکن کونسل سے ملاقات کرنے والے جائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد میں فضل الرحمن قرم، انجینئر سید حیدر علی، محمود علی ساجد، محمد مقدوم علی خان، ایم اے حکیم، ایم اے واجد فتاح، محترمہ سپنا، خالد انصاری، وقار احمد خالد، خلیل الرحمن، محترمہ چندرا رچرڈ گبریل، احمد حسین اور دیگر شامل تھے۔