اس مرتبہ حیدرآباد میں آئی پی ایل !

نئی دہلی _ 27 فروری ( اردولیکس) بی سی سی آئی کورونا کی وبا کے پیش نظر آئی پی ایل  کی میزبانی کے لئے چار شہروں کے ناموں پر غور کر رہا ہے۔ ان میں ممبئی کے علاوہ حیدرآباد ، بنگلور ، کولکتہ اور احمد آباد شامل ہیں۔ گزشتہ سال کورونا کی وبا کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل 13 رکھا گیا تھا لیکن آئی پی ایل کا نیا سیزن اپریل کے دوسرے ہفتے ہندوستان میں منعقد ہونے والا ہے بورڈ نے  ممبئی میں ہی پورے ٹورنامنٹ کے میچوں کو منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اس کے لئے  ممبئی کے وانکھیڈے ، بربورن ، ڈی وائی پاٹل اور ریلائنس اسٹیڈیم کا جائزہ لیا جا رہا تھا ۔ تاہم حالیہ دنوں مہاراشٹرا میں کورونا مثبت کیسوں میں اچانک اضافے کے ساتھ ہی بورڈ نے متبادل شہروں پر توجہ دینی شروع کردی ہے۔جس میں حیدرآباد کا نام بھی شامل ہے حیدرآباد ، بنگلور اور کولکتہ آئی پی ایل کی میزبانی کے لئے تیار ہیں۔تاہم ان میں کونسے شہر کا انتخاب کرنا ہے اس پر بورڈ بہت جلد فیصلہ لینے والی ہے آئی پی ایل کے لئے ابھی ایک ماہ کا وقت ہے امکان ہے کہ پلے آف اور فائنل احمد آباد میں کھیلے جائیں گے ۔