تلنگانہ میں تعلیمی اداروں کو یکم مارچ سے تعطیلات _ چیف منسٹر کے نام سے موسوم خبر جھوٹی

حیدرآباد _27 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ میں آج صبح سے سوشل میڈیا پر اسکولس اور کالجس کے دوبارہ بند ہونے کی خبر گشت کررہی ہے واٹس ایپ پر چیف منسٹر چندرشیکھر راو کے لیٹر ہیڈ کے ساتھ کئی واٹس ایپ گروپس میں یہ خبر پھیل رہی ہے لیکن خبر کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔چیف منسٹر آفس یا محکمہ تعلیم کی طرف سے اس سلسلے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔یہ صرف افواہ پھیلانے والی خبر ہے ۔عوام افواہوں پر توجہ نہ دی۔چیف منسٹر چندرشیکھر راو اور وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی کی تصویر کے ساتھ وائرل ہورہی ہے اس خبر میں کہاگیا کہ ریاست میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر یکم مارچ سے 7 مئی تک تعلیمی اداروں کو تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے