پانچ ریاستوں کے امکانی نتائج پر اے بی پی _ سی ووٹرس کا اوپینین پول

نئی دہلی _ 27 فروری ( اردولیکس) ملک کی پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کا جمعہ کو شیڈول جاری ہوگیا ہے اور ان انتخابات کے نتائج کس طرح برآمد ہوں گے اس سلسلہ میں ملک کی عوام بے چین ہے خاص طور پر عوام میں مغربی بنگال کے نتائج پر فکر مند ہیں ایسے وقت مشہور نیوز چینل اے بی پی _ سی ووٹرس نے پانچ ریاستوں کے امکانی نتائج پر اوپینین پولیس  سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق ،  مغربی بنگال میں اگلی حکومت ممتا بنرجی کی ہوگی کیرالا میں بائیں بازو اور آسام میں بی جے پی  حکومت بنائے  گی۔ ملک بھر میں اس پر بحث ہورہی ہے کیونکہ اسمبلی انتخابات کا قومی سیاست پر سنگین اثر پڑے گا۔

مغربی بنگال
ترنمول کانگریس ، جو دس سال سے اقتدار میں ہے ، کے دوبارہ منتخب ہونے کا امکان ہے۔ ایسے اطلاعات ہیں کہ ممتا بنرجی ایک بار پھر چیف منسٹر کے عہدے پر فائز ہوں  گی۔
ترنمول کانگریس: 148-164 نشستیں (43 فیصد ووٹ)
بی جے پی: 92-108 نشستیں (38 فیصد ووٹ)
کانگریس + + اتحادیوں: 31-39 نشستیں (13 فیصد ووٹ)

کیرالا
کیرالا میں بائیں بازو اتحاد دوبارہ اقتدار حاصل کرے گا۔
ایل ڈی ایف: 83-91 نشستیں
UDF: 47-55 نشستیں
بی جے پی: 0-2 سیٹیں ، دوسروں کو 0-2 سیٹیں

تمل ناڈو
اس بار تامل ناڈو میں حکومت کی تبدیلی کا امکان ہے۔ اے آئی اے ڈی ایم کے ، جو دس سال سے برسر اقتدار ہے اس مرتبہ اقتدار سے محروم ہوسکتی ہے  ۔ اتحادیوں کے ہمراہ ڈی ایم کے کے اقتدار پر قبضہ کرنے کے امکانات ہیں۔
ڈی ایم کے + اتحادی: 154-162 نشستیں
ایناڈی ایم کے: 58-66 نشستیں
دیگر: 8۔20 نشستیں

آسام
شمال مشرقی ریاست آسام میں ایک بار پھر  بی جے پی دوسری معیاد کے لئے اقتدار میں آئے گی
بی جے پی + اتحادی: 68-76 نشستیں
کانگریس + + اتحادی: 43-51 نشستیں
دیگر: 5-10 سیٹیں

پڈوچیری
مرکزی زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں حالیہ سیاسی بحران میں ڈرامائی طور پر تبدیلی آئی ہے۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ سیاسی بحران بی جے پی کے لئے مثبت ثابت ہوں گا ۔ کیونکہ سروے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں بی جے پی کو فائدہ ہوگا۔ بی جے پی اقتدار میں آئے گی
بی جے پی + اتحادی: 17-21 نشستیں
کانگریس + + اتحادی: 8-12 نشستیں
دیگر: 1-3 سیٹیں