حیدرآباد کے 3 نوجوان شاد نگر کے پاس خوفناک سڑک حادثہ میں جاں بحق

حیدرآباد _28 فروری ( اردولیکس) حیدرآباد کے مضافاتی علاقے شاد نگر میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں تین نوجوان جاں بحق ہوگئے۔یہ حادثہ اتوار کی صبح رنگاریڈی ضلع کے شاد نگر بائی پاس پر پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملک پیٹ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے  سید عبدل اپنے تین دوستوں کے ساتھ مچھلی کے شکار کے لئے سوئفٹ کار میں جورالہ پراجکٹ جارہے تھے حیدرآباد – بنگلور نیشنل ہائی وے پر شاد نگر بائی پاس کے پاس کار الٹ گئی اور سامنے سے آنے والی لاری سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں تین نوجوان جاں بحق ہوگئے اور ایک شدید زخمی ہے ۔ جاں بحق افراد کی شناخت حیدرآباد کے ملک پیٹ کے سید عبدل اور بورہ بنڈہ کے ہننان اور دیشانت کی  حیثیت سے ہوئی ہے۔جبکہ ہریش زخمی ہےپولیس کا کہنا ہے ہے کہ تیزرفتاری اس حادثے کی وجہ تھی۔