خانگی ہاسپٹلس میں کورونا ویکسین کی قیمت مقرر

حیدرآباد 28 فروری(اردولیکس) مرکزی حکومت کی جانب سے خانگی ہاسپٹلس میں کورونا ویکسین کی قیمت طئے کردی گئی ہے۔ ایک ڈوس کی قیمت 250 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس میں 150 روپے ویکسین کی قیمت ہوگی جبکہ 100 روپے سرویس چارجس کے ہوں گے۔ خانگی دواخانوں میں اس سے زیادہ فیس وصول نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے آئندہ احکامات کی اجرائی تک یہی قیمتیں برقرار رہیں گی۔