جگتیال میں ضلعی جمعیت اہلِ حدیث کی افتتاحی تقریب


جگتیال _ 28 فروری ( پریس ریلیز) جگتیال میں جمعہ 26 فروری کو دفتر ضلعی جمعیت اہلِ حدیث جگتیال کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت جناب عبد الرشید صاحب (صدر ضلعی جمعیت اہلِ حدیث جگتیال)
نے فرمائی ۔ نظامت جناب سید سفیان صاحب (ناظم ضلعی جمعیت اہلِ حدیث جگتیال ) نے فرمائی جس میں خصوصی مہمان و مقرر فضیلۃ الشیخ سید حسین عمری مدنی حفظہ اللہ کو مدعو کیا گیا تھا اس تقریب کی شروعات جناب سید سفیان صاحب سے ہوئی آپ نے ابتدائی کلمات پیش کئے اور ساتھ میں آئے ہوئے خصوصی مہمان وصدر صاحب وتمام ذمہ داران مساجد کا شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں فضیلۃ الشیخ سید حسین مدنی حفظہ اللہ نے بعنوان اصلاح معاشرہ میں مساجد کا کردار پر خطاب کیا۔آپ نے مساجد کا مقام ومرتبہ مساجد کی اہمیت وافادیت کو اجاگر کیا ۔آپ بہت ہی مصروف عالم دین ہیں باوجود اس کہ آپ نے ہماری دعوت پر لبیک کہا اور اپنا قیمتی وقت نکال کر یہاں تشریف لائے ۔
بعد ازاں اس موقع پر جناب عبد الرشید صاحب نے بھی دفتر ضلعی جمعیت اہلِ حدیث جگتیال کے سلسلہ میں بہت سے قیمتی مشورے دئیے اور یہاں سے ہونے والے کاموں کا ذکر کیا اللہ تعالی آپ کے اس جذبہ اسلام کی اشاعت کو تا دم حیات باقی رکھے اور آپ سے دین وملت کا کام لیتا رہے
اس موقع کی مناسبت سے جناب نعمت اللہ صاحب(امیر ضلعی جمعیت اہلِ حدیث محبوب نگر) بھی تشریف فرما تھے، آپ نے بھی مساجد سے ہونے والے اہم رفاہی کاموں سے متعلق اجاگر کیا اور ان کاموں کو کرنے کی ترغیب دلائی، اللہ تعالی آپ کے اس جذبہ خدمت خلق کوتادم حیات باقی رکھے۔ الحمدللہ یہ افتتاحی پروگرام اختتام پذیر ہوا۔اس موقع پر مولانا سید حسین مدنی حفظہ اللہ (ناظم صوبائی جمعیت اہلِ حدیث تلنگانہ کا اور جناب عبد الرشید صاحب (ضلعی جمعیت اہلِ حدیث جگتیال) کا اور تمام ذمداران مساجد کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا۔جن کی وجہ سے یہ افتتاحی پروگرام الحمدللہ کامیاب ہوا۔اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی وناصر ہو ۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین