رام مندر کی تعمیر کے لئے رکن اسمبلی عادل آباد جوگو رامنا نے دیا ایک لاکھ ایک سو سولہ روپے کا چندہ

عادل آباد 28-فروری(اردو لیکس)سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی عادل آباد مسٹر جوگورامنا نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے آج عادل آباد میں آر ایس ایس رہنماؤں کو ایک لاکھ ایک سو سولہ روپئے کا عطیہ دیا۔اس موقع پر آر ایس ایس رہنماؤں کے علاوہ مارکیٹ کمیٹی کے چیرمین ایم پرہلاد؛کسان رعیتو سمیتی کے صدر اے بوجھا ریڈی؛میونسپل فلور لیڈر بنڈاری ستیش اور دیگر موجود تھے۔