تلنگانہ میں کل سے60 سال سے زائد عمرکے افراد کودی جائے گی کورونا ویکسین

حیدرآباد 28 فروری (اردولیکس) تلنگانہ میں کل یعنی یکم مارچ سے 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور 45 سے 59 سالہ درمیانی عمر کے ایسے افراد جو طویل مدتی کہنہ امراض میں مبتلا ہیں کو کورونا وائرس کا ٹیکہ دیا جائے گا۔ کوڈ ویکسین لینے کے خواہش مند افراد کو اپنے موبائل نمبر یا آدھار نمبر کے ذریعہ cowin.gov.in پر اپنا نام اندراج کروانا ہوگا۔ تلنگانہ کے 102 مراکز میں کوویڈ ویکسین فراہم کی جارہی ہے۔ ہر ضلع میں 2 اور حیدرآباد میں 12 ٹیکہ اندازی کے مراکز قائم کئے گئے ہیں۔