اسروکے سائنسدانوں کو چیف منسٹرتلنگانہ کی مبارکباد

حیدرآباد 28 فروری (اردولیکس) چیف منسٹرتلنگانہ چندرشیکھرراو نے پی ایس ایل وی سی 51 کوکامیابی کے ساتھ چھوڑنے پر اسرو کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل وی سی 51پ ہلا کمرشیل سٹلائیٹ ہے۔اسرو نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ دنیا کی سرکردہ خلائی جانچ ایجنسی ہے۔انہوں نے اس کامیابی پر اسرو کے سائنسدانوں،انجینئرس، تکنیکی اسٹاف اور ملازمین کو مبارکباد پیش کی۔