آپ کی ایسی کونسی خواہش ہے جو پوری نہیں ہوئی؟ وزیراعظم سے حیدرآبادی خاتون کا سوال

حیدرآباد 28 فروری (اردولیکس) وزیر اعظم نریندر مودی نے من کی بات پروگرام میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے دلچسپ سوال کا جواب دیا۔ شہرکی خاتون اپرنا ریڈی نے وزیراعظم سے پوچھا کہ کہا کہ آپ وزیراعظم کے عہدہ پرفائزہیں اس سے قبل آپ چیف منسٹررہ چکے ہیں، کیا آپ کے دل میں ایسی کوئی خواہش ہے جو مکمل نہیں ہوئی یا آپ اس کی کمی محسوس کرتے ہیں؟ نریندرمودی نے کہا یہ سوال جتنا آسان تھا اتنا ہی مشکل بھی تھا۔ میں نے سوال پر کافی غور وخوص کیا اور اپنے آپ سے سوال کیا کہ میں دنیا کی سب سے قدیم زبان تمل سیکھنے کی کوشش نہیں کرپایا اور میں تمل زبان سیکھ نہیں سکا۔ یہ ایک ایسی خصوبصورت زبان ہے جو دنیا بھر میں مقبول ہے۔