ای پی ایف او نے صارفین کے لئے واٹس ایپ ہیلپ لائن شروع کی

نئی دہلی _ 28 ،فروری ( اردولیکس) ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے اپنے صارفین کے مسائل حل کرنے کے لئے واٹس ایپ ہیلپ لائن نمبر شروع کیا ہے۔ اس سے ای پی ایف او صارفین کو آسانی سے ان کی پریشانیوں کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ کمپنی نے اعلان کیا کہ اس نے یہ سہولت ہر چھوٹے کام کے لئے  شروع کئے ہیں تاکہ علاقائی دفاتر میں رجوع ہوئے بغیر اپنے کام کرسکیں ۔ قبل ازیں ، ای پی ایف او نے شکایات کے ازالے کے لئے شکایتی ازالہ فورم کا آغاز کیا۔اور اب  واٹس ایپ ہیلپ لائن  کا اعلان کیا ۔ اس سہولت کے ذریعے پی ایف کے صارفین ای پی ایف او علاقائی دفاتر سے ڈیجیٹل رابطہ کرسکتے ہیں۔ مطلوبہ معلومات براہ راست حاصل کی جاسکتی ہے۔ ای پی ایف او کے 138 علاقائی دفاتر میں واٹس ایپ ہیلپ لائن خدمات کا آغاز کیا گیا ہے۔ تمام پی ایف صارفین کو اپنے مسائل حل کرنے کے لئے ای پی ایف او واٹس ایپ نمبر پر پیغام دینا ہوگا ۔ ای پی ایف او علاقائی دفاتر کے واٹس ایپ نمبر کے لئے آفیشل ویب سائٹ پر رابطہ کیا جاسکتا ہے