جاریہ سال کے اواخرمیں کیا جائے گا غیرانسانی مشن کا تجربہ:اسرو

نئی دہلی 28 فروری (اردولیکس) اسرو کے صدرنشین کے سیون نے کہا ہے کہ خلائی ایجنسی جاریہ سال 14مشننس کو چھوڑنے پر غور کررہی ہے۔انہوں نے برازیل کے امیزون 1اور دیگر 20سٹلائیٹس کو اے پی کے سری ہری کوٹہ سے 28فروری کو چھوڑے جانے کے بعد مشن کنٹرول سنٹر سے سائنسدانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یقینی طورپر ہم جاریہ سال 14دیگر مشنس کو چھوڑنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان 14مشنس میں چھ سٹلائیٹ مشنس،سات لانچ مشنس اور ایک بغیر انسان والا مشن ہوگا۔انہوں نے کہاکہ جاریہ سال کے اواخر میں پہلا غیر انسانی مشن چھوڑا جائے گا۔یہ مشن انسان کو چھوڑے جانے والے گگن یان مشن سے پہلے والا مشن ہوگا۔