آرمی رکروٹمنٹ ٹیسٹ کا پیپرلیک۔ امتحان منسوخ

نئی دہلی 28 فروری (اردولیکس) آرمی رکروٹمنٹ سے متعلق پرچہ سولات کے افشاء کے بعد آرمی نے ملک گیرسطح پرمنعقد ہونے والے اہلیتی ٹیسٹ کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں مہاراشٹرا کے پونے میں تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ آرمی سولجریعنی جنرل ڈیوٹی رکروٹمنٹ سے متعلق کامن انٹرنس اگزامینشن کیلئے تیارکردہ پیپرکا افشاء ہونے کی اطلاعات ہیں۔